اسلام آباد (عبداللہ شاد) 37 برسوں سے بھارتی فوج آرمی کی ہٹ دھرمی کے باعث سیاچن گلیشئر کی پراگندگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور مستقبل میں یہ گلیشئر پگھل کر ناقابلِ تصور خطرات کا باعث بن سکتا ہے، انڈین ایکسپریس نے اپنے سابق چیف ایڈیٹر ’’شیکھر گپتا‘‘ کے سات دسمبر 2013 کے مضمون ’’نیشنل انٹرسٹ، ڈس آرمنگ کشمیر‘‘ کو دوبارہ اپلوڈ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا تھا کہ ’’یہ بڑی بد قسمتی کی بات ہے کہ گذشتہ برسوں میں بھارتی فوج کے پاس خارجہ اور دفاعی پالیسیوں کے حوالے سے ویٹو کا اختیار آ چکا ہے۔ اسی وجہ سے نہ تو کشمیر میں خاطر خواہ بہتری ہو رہی ہے بلکہ سیاچن کا مسئلہ بھی حل نہیں ہو پا رہا‘‘۔مبصرین کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایک سے زائد مرتبہ بھارت کو پیش کش کی جا چکی ہے کہ سیاچن گلیشیئر سے دونوں ممالک اپنی افواج واپس بلا لیں تا کہ نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے بلکہ سیاچن پر ہونے والے اخراجات دونوں ملک اپنے عوام کی فلاح پر خرچ کر سکیں۔
بھارتی فوج آرمی کی ہٹ دھرمی ، سیا چن گلیشئر کی پراگندگی میں ا ضافہ
Apr 11, 2021