ڈسکہ (نوائے وقت رپورٹ) ڈسکہ این اے 75 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ سٹیشن 89 پر خاتون نے ووٹ پر مہر لگانے کے بعد بیلٹ پیپر سمیت دوڑ لگا دی۔ خاتون پولنگ ایجنٹس نے بھاگ کر خاتون کو پکڑ لیا۔ بیلٹ پیپر لے کر بھاگنے پر مسلم لیگ ن کے پولنگ ایجنٹ نے احتجاج کرتے ہوئے شور شرابہ بھی کیا۔