ڈسکہ الیکشن کوشفاف بنانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے گئے:کمشنر گوجرانوالہ

گوجرانوالہ(نمائند ہ خصوصی) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ این اے 75 کے ضمنی انتخابات کو سوفیصد شفاف، آزادانہ اور منصفانہ بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اور وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں اور انتخابات کی شفافیت کی تمام امیدوار، میڈیا اور الیکشن آبزرورز بھی تصدیق کررہے ہیں - انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ سے ہنگامہ آرائی، بدنظمی اور دھونس دھاندلی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ضلعی انتظامیہ نے مکمل غیر جانبداری کے ساتھ رائے دہندگان کو حق رائے د ہی کے استعمال کیلئے پرامن اور یکساں سازگار ماحول فراہم کیا ہے کمشنر نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجوایٹ کالج ڈسکہ کے پولنگ اسٹیشن کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق، ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے کمشنر نے کہا کہ خدا کے فضل وکرم سے انتخابی عمل مکمل طور پر پرامن ہے اور اس مشکل ٹاسک کو تمام اداروں بالخصوص الیکشن کمیشن، رینجرز، ضلعی انتظامیہ اوردیگر محکموں نے ٹیم ورک کے ذریعہ کامیاب بنایاہے جس پر وہ ان کے مشکور ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...