کلرسیداں میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان روالپنڈی میں دھر لئے گئے 

 کلر سیداں (نامہ نگار)کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر سیلز مین سے ہزاروں روپے کی رقم چھین لی اور موقع سے فرار ہو ئے مگر راولپنڈی میں پکڑے گئے ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔حسنین علی سکنہ راولپنڈی نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میں گزشتہ شام چھ بجے کے قریب، ادویات فروخت کر کے اپنے سیلز مین عبدالرحمان اور محمد سعید سکنہ حیال ٹاؤن چوکپنڈوری کلر سیداں کے ہمراہ چوکپنڈوری سے جانب کلر سیداں مین روڈ پر آ رہے تھے اور جونہی ہم ٹیالہ پہنچے تو کھلی جگہ پر پیچھے سے ایک ایکس ایل آئی کار جس میں ڈرائیور سمیت تین افراد سوار تھے ہماری گاڑی کو اوور ٹیک کر کے ہمیں رکنے کا اشارہ کیا اور گاڑی سے دو افراد ہمارے پاس آ گئے دائیں بائیں اطراف سے ہماری سوزوکی جس میں ہم بیٹھے ہوئے تھے کھڑے ہو کر ہماری گاڑی کے دونوں گیٹ کور کر لئے اور دونوں نے پسٹلز نکال لئے اور پوچھا کہ کیا سیل کر کے آ رہے ہو،میں نے جواب دیا کہ ادویات جس پر ایک نے کہا کہ جتنی رقم تمہارے پاس ہے نکال کر ہمارے حوالے کر دو جس پر میں نے 33 ہزار روپے کی کیش میری جیب سے نکال لی اور میرے ساتھ بیٹھے دوسرے سیلز مین عبدالرحمان کی جیب سے دو ہزار روپے کی رقم نکال لی اور گاڑی کی چابی بھی چھین لی اور بعد ازاں اپنی گاڑی میں سوار ہو نے کے بعد چابی واپس کر دی اور درکالی کی جانب فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔ ادھر قائم مقام ایس ایچ او سب انسپکٹر سردار عنصر محمود نے رابطہ پر بتایا کہ ملزمان رضوان،عدنان اور قیصر جو چوکپنڈوری میں ڈکیتی کی واردات کے بعد راولپنڈی میں ڈکیتی کی واردات میں پکڑے جانے پر کینٹ تھانہ پولیس کے زیر حراست ہیں۔

ای پیپر دی نیشن