حافظ آباد:ڈکیتی کی وارداتیں‘ ڈاکو شہریو ں سے نقدی، قیمتی سامان چھین کر فرار 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد میں تھانہ صدر کے علاقہ میں ایک ہی دن میں ڈکیتی کی دو وارداتیں۔ نامعلوم ڈاکو ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ۔ تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی پہلی واردات حافظ آباد میں بٹیرے کے قریب ہوئی جہاںپر حماد ولد ظفراپنی ہمشیرہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جارہا تھا کہ بٹیرے ریلوے لائن کے قریب اسے دومسلح ڈاکووں نے روک کے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور 25ہزار روپے لوٹ لئے اور فرار ہوگئے۔ڈکیتی کی دوسری واردات مدھریانوالہ کے قریب ہوئی جہاں شان مشتاق ولد مشاق سکنہ چک گجراں جوکہ سیلز مین تھا وہ ایک رکشہ میں سوار ہوکر کالیکی سے حافظ آبادآرہا تھا کہ مدھریانوالہ کے قریب اسے موٹر سائیکل پرسوار دو نامعلوم مسلح ڈاکووں نے روک کر 20ہزار روپے نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے۔ جبکہ پولیس خراٹے لیتی رہ گئی۔

ای پیپر دی نیشن