گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) دولت کے نشے میں دھت ملزمان نے غریب محنت کشوں کو ڈنڈے مار کر شدید زخمی کردیا بدوکی گوسائیا ں کے رہائشی محنت کش کاشف نے مکان کی تعمیر کے لیے ریت بجری اتروائی اپنے کزن مبین کے ہمراہ بجری اٹھارہا تھا کہ الزام علیہان شاہد ،زاہد،سرفراز آرائیں ودیگر نامعلوم افراد نے گاڑی کھڑی کرنے کی جگہ نہ ملنے پر گالیاں دینا شروع کردیں دس منٹ کا وقت مانگنے پر ملزمان نے محنت کش کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا کینٹ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ۔
گوجرانوالہ: دولت کے نشے میں دھت افرادنے محنت کشوں کو ڈنڈے مار کرزخمی کردیا
Apr 11, 2021