گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر کورونا کی تیسری لہر سے بچنے کے لئے ضلع بھر میں کورونا ایس او پیز اور لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ ،ضلع گوجرانوالہ میں لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر650انسپکشنز کے دوران65ہزار روپے کے جرمانے عائد،3دوکانیں سیل اور15گاڑیوں کے چالان اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)کامران حسین نے کورونا ایس او پیز کے سلسلہ میں بازاروں، دکانوں،تعلیمی اداروں اورشاپنگ مالز میں 70کاروائیاں کیں جس کے نتیجے میں خلاف ورزی کرنے والوں کو16ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔2دوکانوں کو بھی سیل کیا اسسٹنٹ کمشنر (صدر)ساریہ حیدرنے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کیں اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کوچیک کیا انہوں نے 57چھاپہ مار کاروائیاں کیں جس کے نتیجے میں 15ہزار ر روپے کے جرمانے عائد کیے۔
گوجرانوالہ : کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر‘3دکانیں سیل‘65ہزارکے جرمانے
Apr 11, 2021