رمضان اللہ سے وفاداری کا مہینہ ،گناہ معاف ہوجاتے ہیں: راغب نعیمی 

Apr 11, 2022


 لاہور(خصوصی نامہ نگار )دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ رمضان المبارک مہینہ رب سے وفاداری کا مہینہ ہے۔اخلاص کے ساتھ روزے رکھنے پر پچھلے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیںروزہ اللہ کیلئے ہے اور اللہ ہی اس کا بہتر اجر دینے والا ہے۔روزہ بندے میں تقویٰ کی صفات پیدا کرتا ہے اور اللہ کو تقویٰ بہت پسند ہے۔روزہ انسان میں عاجزی انکساری کی صفات پیدا کرتا ہے۔رمضان میں بندہ رب کے قریب ہوجاتا ہے۔رمضان میں قرآن سے تعلق کو مضبوط بنایا جائے۔رمضان کی ساعتوں برکتوں رحمتوں سے مستفید ہوا جائے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگی جائے۔یہ ماہ مبارک یوم باب الاسلام، یوم بدر فتح مکہ سمیت اسلام کی فتوحات کا مہینہ ہے۔رمضان نزول قرآن، رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے۔ان خیالات کااظہاردرس قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ معاشرے میں حقیقی تبدیلی کیلئے ہمیں اپنے انفرادی اور اجتماعی طرز عمل کو قرآن کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔ ماہ رمضان امت مسلمہ کو خود احتسابی کا عظیم درس دیتا ہے۔ روزے کا اصل مقصد تقوی کا حصول، تزکیہ نفس اور انسان کو اپنے خالق حقیقی کے حکم کے تابع کرنا ہے۔ قلب کی پاکیزگی کیلئے روزہ بہترین ذریعہ بن سکتا ہے بشرطیکہ اس کے تقاضے پورے کیے جائیں۔

مزیدخبریں