یورپ کے قلب کیلینن گراڈ میں روس کی فوجی مشقیں

Apr 11, 2022


ماسکو (این این آئی)روس نے بحیرہ بالٹک پر پولینڈ اور لیتھوانیا کے درمیان واقع کلینن گراڈ میں جنگی مشقوں کا انعقاد کیا ہے۔ چند روز قبل ایک سینئر روسی عہدیدار نے ماسکو کے خلاف کسی بھی ممکنہ کارروائی پر سخت جواب دینے کی وارننگ دی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی بالٹک فلیٹ کمانڈ نے کہا کہ مشقوں میں 1000 فوجیوں اور 60 سے زیادہ فوجی سازوسامان کوشامل کیا گیا۔بحریہ کے زیر استعمال 20سو 27اور اور 28سو30فرنٹ لائن بمباروں نے رات کے وقت پہلے سے منصوبہ بند جنگی مشقیں کیں جن میں کیلنین گراڈ میں کم رفتار فضائی اور زمینی اہداف، کمانڈ پوسٹوں اور فوجی سازوسامان پر حملوں کی مشق کی گئی۔ایجنسی نے کیلینن گراڈ میں مشقوں کی کوئی وجہ نہیں بتائی اور نہ ہی ان کی منصوبہ بندی کی تاریخ بتائی گئی ۔روسی نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو نے یورپی ممالک کو روسی انکلیو کے خلاف کارروائی کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ آگ سے کھیلناہوگا۔

مزیدخبریں