اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) سابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے عمران خان کی برطرفی کے بعد خاندان کے بڑے سے موصول ہونے والی میسج کی صورت میں نصیحت کے بارے میں بتادیا۔ اتوار کو انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آج میرے خاندان کے ایک بڑے نے مجھے یہ میسج بھیجا، لیکن آج یہ پوری قوم کی آواز ہے۔ حماد اظہر نے موصول ہونے والا میسج لکھا کہ سلام ہے اس عظیم انسان کو جو ھمارے حصے کا کام بھی کر رہا ہے، جو حق پر ڈٹا ہے، سلام ہے اس ماں کو جس نے یہ پیدا کیا، اور سلام ہے اس کے ساتھیوں پر جو جم کر کھڑے ہیں۔ خاندان کے بڑے سے حماد اظہر کو نصیحت کی گئی کہ اس(عمران خان) کے ساتھ ڈٹے رہنا۔
عمران خان کے ساتھ ڈٹے رہنا حماد اظہر کو خاندان کے بڑے کی نصیحت
Apr 11, 2022