لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا 75 واں ایڈیشن 26اپریل سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگا۔ سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹ شرکت کر یں گے۔ ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس 5 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 712.46 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس 26اپریل سے شروع ہوکر 6روز جاری رہنے کے بعد یکم مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔
ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس 26اپریل سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہو گی
Apr 11, 2022