لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی اوپنر شان مسعود کا ڈربی شائر کرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے یکم جولائی کو بھارت کیخلاف ٹی ٹونٹی میچ میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔32 سالہ شان مسعود اس وقت کلب سے منسلک ہیں جس کی سربراہی مکی آرتھر اس سال کے کاؤنٹی سیزن میں تمام فارمیٹس کیلئے کر رہے ہیں۔بھارتی ٹیم جولائی میں ایک ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کیلئے انگلینڈ کا دورہ کریگی۔ بھارتی ٹیم کے 1 اور 3 جولائی کو ڈربی شائر اور نارتھمپٹن شائر کے خلاف دو وارم اپ میچز ہیں۔