آئی سی سی میٹنگ میں 4 ملکی ٹورنامنٹ تجویز کو خوش آمدید کہا گیا: رمیز راجہ


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آئی سی سی میٹنگ میں چار ملکی ٹورنامنٹ سے متعلق اچھی بات چیت ہوئی۔سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آئی سی سی میٹنگ میں 4 ملکی ٹورنامنٹ کے آئیڈیا کو خوش آمدید کہا گیا اور اس پر بحث ہوئی جبکہ اس آئیڈیا کو کھیل میں دلچسپی کی پروموشن سے متعلق دیکھا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ سے متعلق آئی سی سی سے مزید بات ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...