لاہور(کلچرل رپورٹر ) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ ہر انسان کو اپنے انداز میں جینے کا حق ہے ذاتی زندگی میں کسی کی بھی مداخلت سخت ناپسند ہے۔ میں نے کبھی کسی فنکار پر بے جا تنقید کی اور نہ ہی میں دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنا پسند کرتی ہوں کیونکہ ہر انسان کو اپنے انداز میں جینے کا حق ہے۔ دوسروں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی حدود میں رہیں اور میری ذاتی زندگی میں مداخلت کریں اور نہ ہی میں کسی کو اجازت دوں گی۔ میں چاہتی ہوں کہ تمام فنکار مل جل کر چلیں کیونکہ اس سے ہی شوبز انڈسٹری کا ہی فائدہ ہے۔
ذاتی زندگی میں مداخلت پسند نہیں: میرا
Apr 11, 2022