دالوں سمیت مصالحہ جات کی قیمتوں میں مزید اضافہ

Apr 11, 2022


 پشاور(آئی این پی )پشاور میں دالوں سمیت مصالحہ جات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ رمضان المبارک میں بھی عوام کو مہنگائی سے نجات نہ مل سکی ،اوپن مارکیٹ میں دالوں، چاول ،چنا اور گھی سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا۔ شہر کی اوپن مارکیٹ میں دال چنا 170 سے  200، دال ماش 240 سے 270، دال مسور 160 اور اچھی کوالٹی کا چنا 260 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے، شہری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں منافع خوری میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ مارکیٹ میں فی کلو مصالحہ 400 سے480 روپے،چاول 150سے 180 جبکہ دوسرے درجے کا گھی 440 روپے کلومیں فروخت ہورہا ہے ۔

مزیدخبریں