اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں ریفریجریٹرز اورڈیپ فریزرز کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے جنوری تک ملک میں3817,41 یونٹس ریفریجریٹرز اور65,817 یونٹس ڈیپ فریزرز کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بالترتیب 18.1 اور16.4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 691,975 یونٹس ریفریجریٹر اور56,554 یونٹس ڈیپ فریزرز کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔