شرح سود میں اضافے سے کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار ہو ں گی : ندیم قریشی

Apr 11, 2022


لاہور(خصوصی رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل چیئرمین محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ شرح سود میں اضافہ سے کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکارہوں گی ۔ڈھائی فیصد اضافہ سے معیشت کے تمام شعبوں کو بھاری نقصان ہوگا۔ سٹیٹ بنک کو چاہیے کہ وہ مارک اپ ریٹ میں بھاری اضافہ واپس لے اور اسے سنگل ڈیجٹ پر لائے تاکہ نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو۔محمد ندیم قریشی نے شرح سود میں اضافہ کے معیشت پر اثرات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیداواری لاگت میں اضافہ ہو گا،مقامی مینوفیکچررزکو اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑئے گا ،جس سے ایکسپورٹ بھی بری طرح متاثر ہو گی۔ محمد ندیم قریشی نے کہا کہ پاکستان میں اپنی مارک اپ کی شرح علاقائی ممالک کے برابر لانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریجنل ممالک کیساتھ تقابلی جائزے کے نتیجے میں یہ بات ابھر کر سامنے آتی ہے کہ ان ممالک کے پا لیسی انٹرسٹ ریٹ پاکستان سے کہیں کم ہیں، جیسا کہ ملائیشیا میں صر ف 2فیصد، چا ئنہ میں 3.7فیصد،انڈیا میں 4فیصداور بنگلادیش میں 5فیصد ہے۔

مزیدخبریں