روپے کے مقابلہ میں پونے چار سالوں میں ڈالر 60 روپے مہنگا ہوا 

Apr 11, 2022


لاہور(خصوصی رپورٹر)فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے پونے چار سالہ اقتدار کے دوران اگست 2018ء سے ابتک اوپن مارکیٹ میں ڈالر 66 روپے 24 پیسے اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 60 روپے 67 پیسے مہنگا ہوا۔ جس کے بعد اس کا ریٹ 184 روپے 68 پیسے کی سطح پر آ گیا۔واضح رہے کہ دوران ٹریڈنگ تاریخ کی بلند ترین سطح 188 روپے 18 پیسے تک بھی پہنچ گیا تھا،اس کے مقابل مسلم لیگ ن کے پانچ سالہ دور اقتدار میں ڈالر 25 روپے 55 پیسے مہنگا ہوا اور یہ 98 روپے 46 پیسے سے بڑھ کر 124 روپے 01 پیسے کی سطح پر آ گیا تھا ۔اسی طرح پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں پانچ سال کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 35 روپے 98 پیسے مہنگا ہو کر 98 روپے کی 46 پیسے کی سطح پر آگیا تھا۔ان ذرائع کے مطابق عمران خان کے دور اقتدار میں ڈالر کے مقابل روپے کی قدر میں نمایاں کمی ہوئی، اگست 2018 ء سے ابتک پونے چار سالوں میں ڈالر 60 روپے سے زائد مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔

مزیدخبریں