کراچی ( کامرس رپورٹر) کھادوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے ۔سٹیٹ بنک کے مطابق جولائی سے فروری 2022ء تک کی مدت میں کھادوں کی درآمدات پر559.48 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 64.82 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کھادوں کی درآمدات کاحجم 339.43 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔فروری 2022ء میں کھادوں کی درآمدات پر8.35 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال فروری میں 12.11 ملین ڈالر اوررواں سال جنوری میں 58.37 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مالی سال 2021ء میں کھادوں کی درآمدات کاحجم 695.08 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔