نئے آن لائن اکائونٹ بند،رقم منتقلی پر حد لگادی :ساما


ریاض (اے پی پی)سعودی عرب کے مرکزی بینک ’’ ساما ‘‘نے اکائونٹس ہولڈرز کو دھوکے بازوں سے بچانے کے لئے متعدد عارضی حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ عرب ذرائع ابلاغ نے ساما کے حوالے سے بتایا کہ بنکنگ سیکٹر کے استحکام اور بنکوں پر اکائونٹس ہولڈرز کا اعتماد مضبوط کرنے کیلئے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ساما نے بتایا کہ جو نئے حفاظتی اقدامات کیے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ آن لائن اکائونٹ کھولنے کی سہولت عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔دوسرا اقدام افراد اور اداروں کی یومیہ ترسیل زر کی مجموعی انتہائی رقم 60 ہزار ریال کر دی گئی ہے، اس سے زیادہ رقم ایک روز میں منتقل نہیں کی جا سکتی۔ تاہم بنک سے درخواست کرکے 60 ہزار ریال سے زیادہ کی رقم ٹرانسفر کرنے کی سہولت طلب کی جا سکتی ہے۔ساما نے اکائونٹس ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھوکے بازوں کے جال میں نہ پھنسیں، بینک اکائونٹ اور نجی معلومات بالخصوص خفیہ نمبر کسی بھی شخص کو نہ بتائیں۔

ای پیپر دی نیشن