کراچی ( کامرس رپورٹر)پاکستان اور ملائیشیاکے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملائشیاکوپاکستان کی برآمدات میں 111 فیصد جبکہ ملائشیا سے درآمدات میں 36.96 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بنک کے مطابق جولائی سے جنوری 2022 ء تک ملائشیاکوبرآمدات سے ملک کو268.69 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 111.12 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں ملائشیاکوپاکستان کی برآمدا ت کاحجم 127.26 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔سٹیٹ بنک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملائشیاسے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35.96 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔جولائی سے فروری 2022 تک ملائشیا سے درآمدات کاحجم 1.038 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 764 ملین ڈالر تھا۔فروری 2022 ء میں ملائشیاسے درآمدات کاحجم 89.73 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 118.99 ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 85.26 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
پاکستان اورملائیشیاکے درمیان تجارت: برآمدات میں 111 فیصد اضافہ
Apr 11, 2022