رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا جمیل الرحمن درخواستی نے پی ڈی ایم کے سربراہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر مولانا جمیل الرحمن درخواستی نے مولانا فضل الرحمان کو گلدستہ پیش کیا اس موقع پر مولانا جیمل الرحمن درخواستی نے کہا کہ مولانا آپکی جدوجہد رنگ لے آئی ہے اور بالآخر حق سچ کی فتح ہوئی اس ساری تحریک میں جے یوآئی کی قیادت اور کارکنان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نا اہل اور نالائق حکمرانوں نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے، ہم سپریم کورٹ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے نظریہ ضرورت کو پس پشت ڈالتے ہوئیفیصلہ دیا اور اپنے فیصلے سے آئین بحال کیا۔پوری قوم آج یوم تشکر منارہی ہے۔آئندہ حکومت صرف ملکی سلامتی اور قومی ترقی پر توجہ دے گی انتقامی سیاست کی بجائے ملکی ترقی پر توجہ دی جائیگی۔
انتقامی سیاست کی بجائے ملکی ترقی پر توجہ دی جائیگی، فضل الرحمان
Apr 11, 2022