اسلام آباد (نامہ نگار) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے نتائج کا سرکلر صدر عارف علوی کو بھجوا دیا۔ ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق رزلٹ شیٹ پر مستعفی سپیکر اسد قیصر نے دستخط کیے، وہ اسمبلی سے روانگی سے پہلے دستخط کر کے گئے تھے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ووٹنگ کے نتائج مکمل ہونے پر صرف نتائج کا اندراج کیا گیا۔