تین سال کے دوران آئین کو نقصان پہنچایا گیا ، وزیراعظم کیلئے شہباز کی حمایت کریں گے : بلاول 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آج وزیراعظم کیلئے شہباز شریف کی حمایت کرے گی۔ ہماری جماعت کی حالیہ جدوجہد کے مقاصد میں عدم اعتماد کو کامیاب بنانا تھا۔ برطانوی صحافی نے بلاول بھٹو سے سوال کیا کہ کیا آپ پاکستان کے اگلے وزیر خارجہ بننے کی تصدیق کریں گے؟۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ میں پاکستان کے اگلے وزیر خارجہ بننے کی تصدیق نہیں کر سکتا۔ پچھلے تین سال میں آئین‘ جمہوری نظام‘ انسانی حقوق اور میڈیا کی آزادی کو نقصان پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مقاصد میں انتخابی اصلاحات، پاکستان میں مستحکم جمہوریت کا قیام بھی شامل ہے جبکہ میری جدوجہد کا مقصد پاکستان میں جمہوری نظام کو مضبوط بنانا ہے۔ پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت، جمہوریت اور مزید جمہوریت ہے۔ جب تک سیاسی اور جمہوری آزادی حاصل نہ ہو معاشی ترقی کے اہداف حاصل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا اقدام ماضی میں کیے گئے غلط کو صحیح کرنا ہے جس کیلئے طویل راستہ طے کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...