اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)کیبنٹ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم اور 52رکنی کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کردیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن وزارت پارلیمانی امور اور وزارت قانون سے مشاورت کے بعد جاری کیا گیا ہے،ڈی نوٹیفائی ہونے والے وزرا کی تعداد 25ہے اور فارغ ہونے والوں میں 4 وزرائے مملکت اور 4 مشیر بھی شامل ہیں، سابق وزیراعظم عمران خان کے 19معاونین خصوصی بھی فارغ ہوگئے ہیں۔