غیر ملکی نشریاتی ادارے کی خبر جھوٹ کا پلندا ، کوئی معتبر مستند ذریعہ نہیں ، آئی ایس پی آر 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کی خبر کو بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا قرار دیا ہے۔ اتوار کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی نشریاتی ادارے کی شائع ہونے والی خبر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی نشریاتی ادارے کی پراپیگنڈا خبر میں کوئی معتبر، مستند اور متعلقہ ذریعہ نہیں بتایا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ غیر ملکی نشریاتی ادارے کی یہ خبر بنیادی صحافتی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کی جعلی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی نشریاتی ادارے کی جعلی خبر واضح طور پر ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ لگتی ہے۔ یہ معاملہ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے حکام کے ساتھ اٹھایا جا رہا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن