نااہل حکومت اکژیت کھودینے پر انجام کو پہنچ گئی

رانا فرحان اسلم

  ranafarhan.reporter@gmail.com

 ''عمران خان آؤٹ شہبا زشریف ان'' مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمدشہبا زشریف پاکستان کے نئے وزیراعظم ہونگے عمران خان کے خلاف ایوان سے تحریک عدم اعتماد منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف جو کہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہیں با آسانی وزیراعظم پاکستان منتخب ہو جائینگے ۔نواز شریف کے بعد پنجاب کی معروف کاروباری شخصیت میاںمحمد شریف مرحوم کے دوسرے بیٹے پاکستان کا وزیراعظم بننے جا رہے ہیں۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر قبل  پیشگی مبارکباددیدی ہے ۔قومی اسمبلی میں میاں محمد شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے کیلئے 172اراکین کی ضرورت ہے جبکہ اپوزیشن اتحادکے پاس اس وقت اس سے زیادہ نمبر موجود ہیں۔
 قومی اسمبلی میں عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اسپیکرچیئر پر براجمان سردارایاز صادق نے مائیک میاں محمد شہبا شریف کو دیا تو پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر شہباز شریف نے اپنے خطاب کا آغازایک مثبت پیغام کے ساتھ کیا،جس میں انہوں نے واضح کیا  ہم کسی سے بدلہ نہیں لیں گے،کسی سے نا انصافی نہیں کریں گے، ہم کسی کو جیلوں میں نہیں ڈالیں گے، قانون اپنا راستہ خود اپنائے گاعمران خان کے کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج ایک نئی صبح طلوع ہونے والی ہے، متحدہ اپوزیشن کے تمام ساتھی اللہ کا شکر ادا کرتے ہیںشہباز شریف نے کہا کہ آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمن، خالد مقبول صدیقی، سرداراختر مینگل کا شکر گزار ہوں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج 10 اپریل 2022 ہے ، ویلکم بیک پرانا پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے  واضح کیا کہ
 ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، جمہوریت بہترین انتقام ہے پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا اسعد محمود نے کہا کہ قوم اور سیاسی اور جمہوری طاقتوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، ان تمام کا شکر گزار ہوں جنھوں نے حقیقی حکمرانی کے لیے جدوجہد کی، ہم نے جو جدجہد کی اس کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام اور تمام سیاسی کارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوںخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عدم اعتماد کی کامیابی سے جمہوریت کو اعتماد ملا ہے، ہم آپ کے ساتھ ہیں ایک مشترکہ،حقیقی جمہوریت کی جانب بڑھیںرہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ نیا اور پرانا پاکستان نہیں، ہمیں بہتر پاکستان چاہیے، ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے، آپ بھی اپنا وعدہ پورا کریںبلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی نے کہا کہ خوشی ہے ہم نے آج اپنا حق ادا کردیا ہے، ہم بدلہ نہیں لے رہے ، ہم خدمت کر رہے ہیں،  باپ ہماری پارٹی ہے ہم نے باپ ہونے کاحق ادا کردیا ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما اختر مینگل نے کہا کہ آج کی کامیابی کا سہرا سیاسی کارکنوں کو جاتا ہے۔تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد سیاسی رہنماؤں نے میڈیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اس کامیابی پر مبارکباد اور قوم کے نام اللہ کے حضور سر بسجود ہونے کا پیغام دیا ہے۔ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ'غرور اور تکبر انسانوں کے لئے نہیں، تکبر کو زوال ہے، اسی لیے عمران خان پاکستان کا ووٹ آؤٹ ہو جانے والا پہلا وزیراعظم ٹھہرااپنے اور ٹوئٹ میں نواز شریف کی تصویر لگا کر مریم نواز نے کہا کہ میں نے آپ کو آمریت کے زندانوں میں فاتح کے روپ میں دیکھا، آپ کے ساتھ جیل گزار کر آپ کو فاتح کے روپ میں دیکھا، میں نے آپ کو کبھی ٹوٹتے نہیں دیکھامریم نواز نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ آپ کے دشمنوں کو رسوا ہوتے دیکھا، مبارک ہو میرے قائد، اللہ کے فضل سے آج دنیا نے آپ کو ایک بار مرتبہ پھر فاتح دیکھامسلم لیگ (ن) کی رہنما کا کہنا تھا کہ ظلم کا نظام قائم نہ کبھی رہا ہے اور نہ کبھی رہ پائے گا، نواز شریف نے اپنا فیصلہ اس پر چھوڑا تھا جس نے کبھی ناانصافی نہیں کی مریم نواز نے مزید کہا کہ آج نواز شریف کا صبر، ہر قسم کے جبر سے جیت گیاتحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر رد عمل دیتے ہوئے ن لیگ کے رہنما سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پرانے پاکستان میں واپسی مبارک ہوقومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں اور سابق وزرا فواد چوہدری، شہباز گل سمیت دیگر رہنماں کا ردعمل بھی سامنے آگیاسابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے ایک افسوس ناک دن ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے ایک افسوسناک دن ہے کہ ایک اچھے شخص کو گھر بھیج دیا گیا اور چور، لٹیرے واپس آگئے ۔پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو وزیراعظم ہاس سے رخصت کیا، وہ شائستگی کے ساتھ وزیر اعظم ہاس سے نکلے، اور جھکے نہیںسابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت بالآخر ایک ایسے میدان میں آ گئی ہے جسے نہ خریدا جا سکتا ہے اور نہ دبا ؤمیں لایا جا سکتاہے؛  عمران خان کی کال پر آج احتجاج ہوگا۔سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ آخری شخص میں تھا جو ابھی تین منٹ پہلے وزیراعظم آفس سے وزیراعظم کو رخصت کر کے نکلا ہوںشہباز گل کا کہنا تھا کہ بس ایک ہی چیز ہے جو میرے پاس ہے، وہ وفاداری ہے، ایسے بھاگنے والا نہیں ہوں، بھارتی میڈیا ایسا پروپیگنڈا کر رہا ہے، ایسے بہادر انسان کے ساتھ کبھی بے وفائی نہیں کر سکتاسابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آج جمہوریت کے لیے افسوس ناک دن ہے جب امریکی سازش کامیاب ہوگئی شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ کرپٹ سیاسی مافیا ایک عدالتی بغاوت کی مدد سے کامیاب ہوا جس نے پارلیمانی بالادستی کو تباہ کر دیا،یہ شرم ناک ہے۔
؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛

ای پیپر دی نیشن