پی ٹی آئی کی طویل جدوجہد عمران خان کی نہیں نظریاتی کارکنوں کی تھی: اختر ڈار

 شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی سیاسی اننگز اتنا گندا کھیلے ہے کہ ان کے گندے کھیل نے چوروں لٹیروں کے گند ے چہروں سے دھول جھاڑ کر رکھ دی ہیں جو عمران خان کا سب سے بڑا گناہ ہے جس کو کبھی بھی معاف نہیں کیا جا سکتا ساڑھے 3سال گندگی سے گزارنے والے نے 3اپریل سے10اپریل تک رسوائی کا سفر طے کرکے پی ٹی آئی کی رہی سہی عزت کا بھی جنازہ نکال دیا ہے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی طویل جدوجہد عمران خان کی نہیں تھی بلکہ یہ پارٹی کے بانی نظریاتی کارکنوں کی جدوجہد تھی جس کو عمران خان نے اپنے غرور انا اور اکڑ کے باعث تباہ و برباد کر دیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن