تحریک انصاف کی ہٹ دھرمی کا سورج غروب ہوچکا:ملک اکمل

Apr 11, 2022

 خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگا ر) تحریک انصاف کی ہٹ دھرمی اور انتقامی سیاست کا سورج غروب ہوچکا۔اب ملک کو ترقی سے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔میاں برادران کی قیادت ہی خوش حالی کی ضمانت ہے۔تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما مسلم لیگ ن  ملک محمد اکمل شاہد نیاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بالاآخر عمران خان کی آخری گیند کو چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔میاں برادران کی سیاسی بصیرت کے اگے تحریک انصاف کی سیلیکٹڈ حکومت کی ہتھیار ڈالنے پڑے۔ملکی معشیت کا بیڑہ غرق کرنے کے بعد عمران خان کی انتقامی سوچ اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئی ہے۔

مزیدخبریں