جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری خان نوید اختر خان نے کہا ہے کہ عمران خان زیرک ذہین اور باصلاحیت سیاستدان ہیں جنہیں ایوان اقتدار سے نکالنے کیلئے کی گئی سازشیں ساری قوم کے سامنے ہیں امریکہ سے جس سازش کا آغاز ہوا اسے پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے ملکر مکمل کیا ، عدلیہ کا احترام کرتے ہوئے فیصلے کو تسلیم کیا گیا ہے، اپنے ایک بیان میں خان نوید اختر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی برسر اقتدار آئی تو ملکی حالات کسی طور بہتر نہ تھے معیشت ڈوب چکی تھی جسے سنبھالااو ر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا گیا جس طرح پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان کا وقا ر دنیا بھر میں بلند کیا وہ سنہری مثال ہے ، انہوں نے کہا کہ لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرکے عمران خان نے قوم سے کیا گیا ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ پورا کیا جبکہ میرا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کے تحت لاکھوں بے گھر افرا د کو گھر دینے کے وعدے کی بھی تکمیل یقینی بنائی گئی، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مستحکم پاکستان اور عوامی خوشحالی پر یقین رکھتی ہے جس کی خاطر ساڑھے تین سالوں میں تاریخ ساز اقدامات اٹھائے گئے۔