احمد محمود یا تہمینہ دولتانہ کوگورنر پنجاب بنائے جانے کا امکان


رحیم یار خان،وہاڑی (بیورو رپورٹ، نامہ نگار) پی پی ہی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کے دوبارہ گورنر پنجاب بنائے جانے کا امکان۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ آئندہ ایک دو روز کے دوران استعفی دے دیں گے جسکے بعد مخدوم سید احمد کو گورنر پنجاب نامزد کیا جائے گا۔مزید معلوم ہوا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کی نئی حکومت میں بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ،رانا ثنا اللہ کو وزیر داخلہ جبکہ مفتاح اسماعیل کو وفاقی مشیر خزانہ تعینات کیا جائے گا جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق  سینٹر اسحق ڈار آئندہ چند روز کے دوران پاکستان پہنچ رہے ہیں جسکے بعد وہ سینٹ کا حلف اٹھا کر وفاقی وزیر خزانہ بن سکتے ہیں۔وہاڑی سے نامہ نگار کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے زرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع وہاڑی سے رکن قومی اسمبلی سید ساجد مہدی شاہ کو وفاقی وزیر محترمہ تہمینہ دولتانہ کو گورنر پنجاب اور سعید خان منیس کو وفاقی مشیر برائے زراعت مقرر کئے جانے کا امکان ہے دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب محترمہ نتاشہ دولتانہ کو بھی اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن