پسرور(نامہ نگار) قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی علی زاہد خان کے دفتر کے قریب چوک محلہ ککے زئیاں پسرور میں زبردست آتش بازی کا مظاہرہ ہوا ،نوجوانوں نے بھنگڑے ڈالے جبکہ لیگی رہنما ملک احمد علی اور چودھری اسد نواز نے چوک میں جمع ہونے والے افراد کو مٹھائی کھلائی ۔اس موقع پر لیگی رہنما ملک احمد علی نے خطاب کرتے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے گزشتہ چار برسوں کے دوران قوم کو مہنگائی ،کرپشن اور بے روزگاری کے تحائف دیئے اور تعمیروترقی کا سلسلہ روک دیا ۔
پسرور:لیگی ایم این اے کے دفتر کے قریب آتش بازی ،مٹھائی تقسیم
Apr 11, 2022