عمران خان سے توقعات جوڑنے والے لوگوں کومایوسی ہوئی،عرفان صدیقی 


اسلام آباد(نا مہ نگار) مسلم لیگ(ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سے توقعات جوڑنے والے لوگوں کو شدید مایوسی ہوئی ہے۔ ان کی حکمرانی میں الزامات اور سیاسی حریفوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں۔ غداری سے لے کر کرایہ داری تک انہوں نے ہر قانون اور ضابطے کے ذریعے حریفوں کو جیلوں میں ڈالنا ہی اپنی کارکردگی سمجھا۔ افسوس کہ اقتدار سے چمٹے رہنے کے لئے انہوں نے آئین، قانون، روایات، جمہوری قدروں اور اخلاقیات غرض سب کچھ دا پر لگادیا۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ایک سیاسی راہنما کی حیثیت سے ان کی بچی کھچی ساکھ بھی مٹی میں مل گئی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ پارلیمنٹ سے مسترد ہونے والے وزیراعظم کے طور پر خان صاحب تاریخ کا سیاہ باب بن گئے ہیں۔ یہ اعزاز بھی انہی کے حصے میں آیا کہ ان کی ضد، ہٹ دھرمی اور ہار جانے کے بعد بھی کرسی سے چمٹے رہنے کی ہوس کے باعث عدالتوں کو نصف شب اپنے دروازے کھولنا پڑے۔
 عرفان صدیقی نے کہاکہ عمران خان کا عہد قوم اور ملک کی بدنصیبی کا دور تھا۔ جاتے جاتے وہ پاکستان کے خارجہ تعلقات کو بھی اپنی ہوس اقتدار کی آگ میں جھونک گئے۔ 

ای پیپر دی نیشن