عمران خان کو ہٹانے کیلئے ہارس ٹریڈنگ کا بازار گرم کیا گیا ، شیراز کیانی 


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)رکن ریجنل ایڈوائزری کونسل پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد راجہ شیراز کیانی نے کہا ہے کہ جس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرکے پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار سے باہر کیا گیا ہے وہ ہماری جمہوری اقدار کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گے، اتوار کو اپنے بیان میں راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم جماعتوں نے جس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرکے پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار سے ہٹایا ہے وہ ہماری پہلے سے کمزور جمہوریت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوں گے سر عام ہارس ٹریڈنگ کا بازار گرم کیا گیا ارکان اسمبلی کی منڈی لگی یہ ہتھکنڈے ہر لحاظ سے قابلِ مذمت ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اس لیڈر کا کارکن ہوں جو حق کے لئے کھڑا رہا، اقتدار کی پرواہ نہ کرتے ہوئے آخری دم تک اپنے موقف پر قائم رہا اور ملک کو اغیار کی سازشوں کے جال سے بچانے کی کوشش کرتا رہا۔

ای پیپر دی نیشن