اسلام آباد (خبر نگار)سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل محمد خالد مسعود اورمحمودشام نے ڈائریکٹر الخدمت فائونڈیشن پاکستان شاہد شمسی کے ہمراہ آغوش کالج مری کا تفصیلی دورہ کیا۔ پرنسپل آغوش کالج مری اعظم خان نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں ادارے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ معزز مہمانوں نے کالج کے مختلف شعبوں اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ معزز مہمانوں نے الخدمت کے آغوش کالج مری کی سرگرمیوں اور معیار تعلیم کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر پرنسپل الخدمت آغوش کالج مری اعظم خان نے مہمانان کو بتایا کہ آغوش کالج مری بین الاقوامی سطح کا اقامتی ادارہ ہے جہاں یتیم بچوں کورہائش، تعلیم وتربیت، خوراک اور دیگر سہولیات مفت میسر ہیں۔مہمانوں نے تاثراتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ آخر میں ادارے کی جانب سے مہمانوں کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔
الخدمت آغوش کالج بین الاقوامی سطح کا اقامتی ادارہ ہے، اعظم خان
Apr 11, 2022