لاہور (آئی ا ین پی) ماڈل و میزبان وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتے ہی اپنا ٹوئٹر اکائونٹ بحال کردیا۔وینا ملک نے لکھا کہ عمران خان اس وقت دنیا کے مقبول ترین شخص ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ایسا شخص تو کبھی پاکستان کی تاریخ میں آیا ہی نہیں، سچا، ایماندار، بے لوث، بہادر، دین دار اور حق گو۔وینا ملک نے مزید کہا کہ عمران خان کیخلاف سازش میں جو جو پاکستان سے شامل ہوا، اسے عوام اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، پھر چاہے وہ کوئی بھی ہو۔