لندن (آئی این پی )پاکستانی کھلاڑی بیرون ملک ہونے والے انگلش کاونٹی میں چھاگئے ہیں جبکہ محمد نے ایونٹ میں اپنی بولنگ سے تہلکہ مچادیا ہے۔ پاکستانی کرکٹر محمد عباس نے اپنی عمدہ بولنگ سے انگلش کانٹی میں مخالف بلے بازوں کے چھکے چھڑا دیے ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ محمد عباس کی ٹیم ہمپشائر کا مقابلہ سمرسٹ سے ہوا جس میں ہمپشائر نے 1 اننگ اور113 رنز کے بھاری مارجن سے سمر سٹ کو شکست دی ہے۔ اس میچ میں پاکستانی بولر محمد عباس نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 32 اعشاریہ 2 اوورز میں 50 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے پہلی اننگ میں 28 رنز سے کر 2 وکٹیں اور دوسری اننگ میں 22 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ میں سمر سٹ کی بیٹنگ جاری تھی کہ لنچ کے بعد ہونے والا سیشن ہمپشائر کے بولر محمد عباس کے نام رہا جبکہ انہوں نے محض 3 اوورز میں 4 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔