کراچی( مانیٹرنگ نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے عمران خان کی حمایت میں سامنے آنے والے جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ کو کرارا جواب دیا ہے۔برطانوی فنانسر اور ماہر ماحولیات بین گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر عمران خان کی حمایت میں بیان جاری کیا تھا۔رات گئے عمران خان کی برطرفی کے بعد بین گولڈ اسمتھ نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کو اچھا اور معزز آدمی قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ عمران خان صرف اپنے ملک کیلئے اچھے سے اچھا کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔اب اس ٹوئٹ پر بختاور بھٹو زرداری نے ردعمل دیتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ 'کیا یہ واقعی معزز ہیں؟ جنہوں نے صحافیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر اٹھایا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔بختاور بھٹو نے جمائما کے بھائی کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ 'عمران خان نے یہ کہہ کر عصمت دری کا دفاع کیا کہ مرد روبوٹ نہیں ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'یہ وہی ہیں جو طالبان کا دفاع کرتے ہوئے دہشت گردی کے متاثرین کو بلیک میلر کہتے ہیں۔بختاور بھٹو نے مزید کہا کہ یہ ان کے وزیراعظم ہونے کا ریکارڈ ہے کہ انہوں پارلیمنٹ کو نظر انداز کیا اور آئین کو پامال کیا۔
بختاور بھٹو کا جمائما کے بھائی کو کرارا جواب
Apr 11, 2022