حیدرآباد/ سکھر/روہڑی (نامہ نگاران) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی پھلوں کے خصوصی اسٹالز سجنا شروع ہو گئے ہیں ، دیگر اشیاء خوردنوش کی طرح پھل فروشوں نے بھی پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر نا شروع کر دیا ہے ، پھلوں کی قیمتیں سن کر عام آدمی پھلوں کو خریدنے کے بجائے ریٹ پوچھ کر ہی چلتا بنتا ہے ، عوام کا کہنا ہے کہ پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں مہنگائی کے دور میں قوت خرید جواب دے چکی ہے پھل فروش من مانے ریٹ وصول کررہے ہیں پرائس کنٹرول کمیٹیاں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔واضع رہے کہ پھل، رمضان کے دوران گھروں، دفاتر، افطار پارٹیوں اور مساجد میں لازمی استعمال کئے جاتے ہیں۔ اور پھلوں کی چاٹ کے شوقین غریب خاندان اس سال بھی اپنی خواہش پوری نہ کرسکے‘ کیونکہ گلے سڑے پھل بھی نادر ہوگئے۔ انتظامی افسران صرف وقت گذارہے ہیں‘ عوام کو انصاف ملنا ممکن نہیں رہا۔