چلڈرن ہسپتال میں میڈیکل آفیسرز کی خلاف میرٹ بھرتیاں ‘ شہری کی پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت


ملتان (خصوصی رپورٹر) شہری نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر چلڈرن ہسپتال ملتان میں مرد و خواتین میڈیکل آفیسر کی خالی آسامیوں پر ہونے والی بھرتی کو میرٹ کے برعکس قرار دینے کی شکایت لگادی ہے پاکستان سٹیزن پورٹل پر ایک شہری نے اپنے بیان میں الزام لگایا ہے کہ کچھ عرصہ قبل چلڈرن ہسپتال ملتان میں مرد و خواتین میڈیکل آفیسرز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے انٹرویو ہوئے جس میں چلڈرن ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹروں کی مختلف تنظیموں کو نوازا ہے۔تمام بھرتی میرٹ کے برعکس ہوئی ہے۔شہری نے مزید کہا ہے کہ اگر ان بھرتیوں کو منسوخ نہ کیا گیاتو مجبورا ہم  کو عدالت سے رجوع کرنا پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن