وہاڑی (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے چار سال بدترین حکمرانی کی ہے جس کی سزا 22کروڑ عوام بھگت ر ہے ہیں اب جمہوریت کا نیا سورج طلوع ہوا ہے جس کی روشنی چارسو پھیلے گی اور پاکستان کے عوام بھی نااہلی و نالائقی کے نظام سے نجات حاصل کریں گے عمران خان کے اندر بد ترینآمر چھپا ہوا ہے جس کے نزدیک 22کروڑ عوام کی کوئی حیثیت نہیں صرف عمران خان ہی سچا ہے ایسی سوچ احمقانہ پن کا واضح ثبوت ہے سرکاری ادارون میں اب گورننس لائیں گے اور ملک کو غربت مہنگائی بیروزگاری سے نجات دلائیں گے۔