آصف زرداری کی حکمت عملی سے ملک کو سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات ملی: کامران یوسف گھمن


گگو منڈی(نامہ نگار)آصف زرداری کی حکمت عملی اور درست فیصلوں کی بدولت متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے کا ان کا فیصلہ درست ثابت ہو گیا۔ ان خیالات کا اظہار صدر پیپلز پارٹی تحصیل بورے والا چوہدری کامران یوسف گھمن نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر ثابت ہو گیا ہے کہ ایک زرداری سب پر بھاری ہے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی حکمت عملی اور ہر وقت درست سیاسی فیصلوں کی بدولت آج ملک کو سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات مل گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن