خان پور (نامہ نگار)سلطان پور گریڈ کے قریب رحیم یارخان میں واپڈا کی جانب سے ٹرانسفارمر مرمت کرنے کی غرض سے بنائی گئی ورکشاپ فنگشنل نہ ہونے کی وجہ
سے صارفین کو مشکلات کا سامناہے اور واپڈا کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے،سروے میں گفتگو کرتے ہوئے سردار مشرف جتوئی، ملک عبد الحلیم، حاجی محمد اسماعیل، چوہدری محمد ارشد، ملک منیر احمد، میاں محمد امجد، محمد سرور رحمانی ، غلام یاسین مغل نے مزید کہا کہ ورکشاپ کروڑوں روپے کی لاگت سے مکمل ہوچکی ہے۔
،کروڑوں کی مشینری نصب ہے لیکن ٹیکنیکل اسٹاف نہ ہونے کی وجہ سے ورکشاپ چالو نہیں ہوئی جس کی وجہ سے جلے ہوئے ٹرانسفارمر مرمت کے لیے بہاولپور بھجوائے جانے ہیں جن کے لیجانے اور لانے پر بھاری خرچ آ تا ہے اور بروقت مرمت نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،انہوں نے چیف ایگزیکٹو سمیت دیگر حکام سے رحیم یار خان میں ورکشاپ چالو کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔