دہرے قتل کے ملزمان کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا: ایس پی انوسٹی گیشن


رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)پولیس رضاکار کے بیٹے سمیت قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچایاجائیگا، مقتول کے ورثاء خاندان کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں، ان خیالات کااظہار ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر) دوست محمدنے قتل ہونے والے پولیس رضاکارمحمدرمضان،بیٹے یار محمد کی رسم قل میں شرکت کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انہوں نے مقتول کے ورثاء کویقین دلایا کہ دہرے قتل کے اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو ہرصورت میں کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،ملزمان کوگرفتارکرنے کیلئے حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے، جلد اس واقعہ میں ملوث ملزمان سلاخوں کے پیچھے ہونگے، بعدازاں ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر) دوست محمد نے ڈی ایس پی بھونگ سرکل منصب حیات کے ہمراہ موقع واردات کامعائنہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن