آبی ذخائر کی تعمیر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے:تاجر رہنما


بھکر(نامہ نگار )آبی ذخائر کی تعمیر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تمام سیاسی جماعتیں سستی بجلی کے حصول کیلئے پیداواری منصوبوں کی تکمیل پر توجہ دیں ان خیالات کا اظہار تجارتی شخصیات چوہدری حاجی محمد امین، نجیب اللہ خان پٹھان ،وقار کھوکھر، چوہدری محمد عثمان ملہی، اکبر علی پٹھان ،جمیل خان پٹھان ،احسان اللہ خان نے صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں گزشتہ چند سالوں کے دوران بجلی کے نرخوں میں قدرے اضافہ ہوا ہے بجلی کے ریٹ بڑھنے کے باعث پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے ڈیموں کی تعمیر سے سیلابوں کی روک تھام ہوگی اور ٹیکسٹائل سمیت چھوٹی انڈسٹری کو ریلیف ملے گا اگر پاکستان میں چھوٹے بڑے ڈیمز بن جاتے ہیں تو اس سے صنعتی تجارتی اور گھریلو صارفین سب مستفید ہونگے۔
آبی ذخائر کی تعمیر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تمام سیاسی جماعتیں سستی بجلی کے حصول کیلئے پیداواری منصوبوں کی تکمیل پر توجہ دیں۔

ای پیپر دی نیشن