تجاوزات نے خانیوال کا حسن گہنا دیا‘دکانداروں ‘ مافیا کافٹ پاتھوں پر قبضہ 


خانیوال (نمائندہ خصوصی) خانیوال کے مین بازاروں سرسید روڈ، اکبر بازار، جنت روڈ، ایوب روڈ،گپی والا چوک سمیت دیگر بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار ہے جس نے شہر کے حسن کو گہنا دیا دکانداروں اور قبضہ مافیا نے فٹ پاتھوں پر قبضے جمالیے تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہونے لگے پیدل گزرنا بھی مشکل ہوچکا ہے دکانداروں نے بھاری کرایہ کی وصولی کے لالچ میں بازاروں کے حسن کو ماند کردیا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن