الفاروقیہ ہیلتھ کیئر و ڈائلیسز سنٹر  کی کارکردگی  رپورٹ جاری


شجاع آباد )سٹی رپورٹر(معروف رفاہی ادارے الفاروقیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام الفارقیہ ہیلتھ کیئر و ڈائیلائیسز سینٹر نے اپنی ماہانہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران چار ہزار دو سو 29 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔ گردوں کے عارضے میں مبتلا تین سو اٹھارہ مریضوں کے جدید ترین مشینوں پر مفت ڈائلیسز کئے گئے۔ جدید ترین مشینوں پر 72 مریضوں کے الٹرا ساؤنڈ کئے گئے جبکہ ادارے کی لیبارٹری میں پانچ سو 83 مریضوں کے مفت ٹیسٹ بھی کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن