کراچی (سٹی نیوز) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ ملک میں بھڑتا ہوا سیاسی بحران خطرناک ہے اس لئے بحران سے نکلنے کے لئے سیاسی جماعتوں کو مل جل کر بیٹھنا چاہئے اور ملک کے مفاد میں جامع و مفید حل تلاش کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر عدم اعتماد پر ووٹنگ کے حوالے سے امن سیکرٹریٹ شیرشاہ میں سیاسی، مذہبی و سماجی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا طارق مدنی نے کہا کہ ملک کو مفادات کی سیاست نے تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے اور اس لئے ملک میں استحکام کے لئے سیاسی جماعتوں کو مفادات کی سیاست ترک کر دینا چاہئے ورنہ ملک کو مفادات کی سیاست تباہ کر دے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا اس کی آزادی و خودمختاری کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے اور عالمی طاقتوں سے جرآت و بہادری کے ساتھ بات کرنا چاہئے، ان کے دباؤ کو کسی صورت میں بھی قبول نہیں کرنا چاہئے اس موقع پر طارق مدنی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عدلیہ کے عدم اعتماد پر ووٹنگ کے حکم کی طرح کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ملک میں بڑھتاہوا سیاسی بحران خطرناک ،طارق محمود مدنی
Apr 11, 2022