افغانستان کو 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالرزکی امداد موصول، شجر کاری مہزار پودے تقسیم


کابل (شِنہوا+ اے پی پی+ این این آئی) افغان صوبہ ہرات میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں افغان امارت اسلامیہ فورس کے 11 اہلکار جاں بحق ہوگئے ادھر  افغانستان کو نقد انسانی امداد کی مد میں 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز وصول ہوئے ہیں جبکہ کابل میں شجرکاری مہم جاری ہے جس کے تحت صوبہ پنجشیر میں2000 سے زائد پھلوں کے پودے تقسیم کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق افغان میڈیا کے مطابق حادثہ گزشتہ روز صوبہ ہرات کے ضلع غوریان میں ہرات اسلام قلعہ مرکزی شاہراہ پر پیش آیا جہاں طالبان کی گاڑی سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار افغان امارت اسلامیہ فورس کے 11 اہلکار زندگی ہار گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ ادھر دا افغانستان بنک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسانی امداد کے حصے کے طور پر ہفتے کو 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز نقد رقم دارالحکومت کابل پہنچی جسے افغانستان انٹرنیشنل بنک منتقل کردیا گیا۔ علاوہ ازیں چینی خبررساں ادارے نے پنجشیر کی مقامی حکومت کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ صوبے کے محکمہ زراعت، آبپاشی اور لائیو سٹاک نے کوٹے کی بنیاد پر 7 اضلاع میں پودے تقسیم کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ترکی کے تعاون سے لگائے گئے۔

ای پیپر دی نیشن