(ن) لیگ ارکان کی نعرے بازی.... جمائما کو بھی ”پرانا پاکستان” یاد آگیا

 لندن میں لیگی ارکان کی جمائما اور عمران کے بیٹوں کا نام لے کر نعرے بازی ‘ویڈیو ن لیگی ارکان نے ہی ٹوئٹر پر شیئرکر دی 
عمران خان اچھا اور معزز آدمی‘ ہے ‘عمران خان صرف اپنے ملک کیلئے اچھے سے اچھا کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں‘ وہ ایک عالمی لیڈر ہے ‘عمران خان بھاری اکثریت سے واپسی ہو گی ‘عمران خان مہذب آدمی ‘عالمی سطح پر سب سے کم کرپٹ سیاستدانوں میں سے ایک ہیں‘جمائمہ کے بھائیوں کی ٹویٹ

 چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے وزیراعظم پاکستان کے منصب سے برطرفی کے بعد سابق اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ نے کو بھی پرانا پاکستان یاد آیا۔جمائما کو پرانا پاکستان، ن لیگی ارکان کی نعرے بازی سے یاد آیا۔ لندن میں ن لیگی ارکان نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر کھڑے ہو کر ، جمائما اور عمران خان کے بیٹوں کا نام لے کر نعرے بازی کی اور عمران خان کو نشانہ بنایا۔جس کی ویڈیو ن لیگی ارکان نے ہی ٹوئٹر پر شئیر کی اور جمائما نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کوئی تبصرہ تو نہیں کیا، لیکن ہیش ٹیگ پرانا پاکستان کا استعمال ضرور کیا۔ اس ٹوئٹ میں مریم نواز اور عمران خان کو بھی ٹیگ کیا گیا تھا۔شئیرکردہ ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ’ایون فیلڈ کے سامنے لوگ قاسم اور سلمان کا باپ چور ہے کے نعرے لگا رہے ہیں۔گزشتہ روز جمائمہ کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کو ’اچھا اور معزز آدمی‘ قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ عمران خان صرف اپنے ملک کیلئے اچھے سے اچھا کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔ اور انہیں ایک عالمی لیڈر بھی قرار دیا۔جبکہ جمائما کے دوسرے بھائی نے عمران خان کی بھاری اکثریت سے واپسی کی پیشگوئی بھی کی ہے، انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان ایک اچھے اور مہذب آدمی ہیں، وہ عالمی سطح پر سب سے کم کرپٹ سیاستدانوں میں سے ایک ہیں۔

ای پیپر دی نیشن